پاناما کیس کے فیصلے کا دن ، عمران خان کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، اب وہ بنی گالہ میں ہی پاناما کیس کا فیصلہ سنیں گے۔
پی ٹی آئی زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی کے رہنما پاناماکیس کا فیصلہ سنیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ خود پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے لیکن رات گئے اطلاعات ملی تھی کہ سیکیورٹی خدشات موجود ہیں ، جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں