پاکستان

پاناما کیس کے فیصلے سے کسی قسم کا ڈر نہیں،مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پاناما کیس کے فیصلے سے کسی قسم کا ڈر نہیں،عدالتی فیصلے کا انتظار ان کو ہے جو پاناما پر سیاست کر رہے ہیں۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاپاناما کا کیس عدالت میں آخری مراحل میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کروں گی،تاہم جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پاکستان کے قانون کے مطابق ہوگااور عدالت نے جو فیصلہ بھی دیا حکومت قبول کرے گی ۔
جن کا دامن صاف ہوانہیں فیصلہ آنےکاڈرنہیں ہوتا،وزیر اعظم نواز شریف کو پاناما کیس فیصلے سے کسی قسم کا ڈرنہیں،وہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو تین مرتبہ منتخب ہوئے،وہ اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہےہیں،عدالتی فیصلے کا انتظار وہ لوگ کر رہے ہیں جو پاناما پر سیاست کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button