پاکستان

پاناما میں سیکڑوں نام تھے جو استغاثہ کے منتظر ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلےکہاتھا کہ لوگ پاناما کوبھول جائیں گے۔
خواجہ آصف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک سال پہلےکہاتھا کہ لوگ پاناما کوبھول جائیں گے جب کہ ایک جانب تو پاناما کیس میں نہ ہی نواز شریف کا نام ہے اور نہ ہی فیصلے میں اُن کا نام لیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پاناما کیس کو سمجھتےہیں جب کہ پاناما میں سیکڑوں نام تھے جو استغاثہ کےمنتظرہیں لیکن میں آج پھرکہتا ہوں لوگ پاناما کوبھول گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button