پاکستان

پاناما لیکس کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کر دی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاناما لیکس کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کر دی گئی ۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراضات دور کیے جانے کے بعد آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کی گئی ہے ۔
بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ء ہے، آئین کے تحت مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے، ملکی عدلیہ کسی مالی معاملے کی انکوائری کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سپریم کورٹ کےاحکامات کے تحت جےآئی ٹی کی تشکیل کوغیرقانونی قراردیتےہوئےکام سے روکنےکا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق تمام زیر سماعت مقدمات کو انکوائری کے لئے ایف بی آر کو بھجوایا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button