پاکستان

پاناما لیکس کیس میں مریم نواز نے جواب جمع کرادیا ،لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا الزام مسترد

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا الزام مسترد کردیا ہے ۔
سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ پاناما کیس کی سماعت کر رہا ہے جس میں مریم نواز نے اپنا جواب جمع کرا دیا جس میں انہوں نے لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں ،ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق آف شور کمپنیوں کی بینیفشل مالک نہیں ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے شیئرز حسین نواز کو 4جولائی 2006کو جاری ہوئے ،ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق میں ٹرسٹی ہوں اور صرف دستخط کرنے کی مجاز ہوں ۔مریم نواز نے اپنے جواب میں کہا کہ نیسکول کمپنی سے متعلق مجھ سے منسوب دستاویزات جعلی ہیں ،نیسکول کمپنی سے متعلق دستاویزات پر میرے دستخط بھی جعلی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الثانی خاندان سے کمپنیوں سے متعلق سیٹلمنٹ جون 2016میں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ 2012میں میری زرعی آمدن 21لاکھ 68ہزار 428روپے تھی جو 2016میں بڑھ کر ایک کروڑ 16لاکھ 38ہزار سے زائد رہی ۔مریم نواز نے کہا کہ جون 2010کو والد سے 22لاکھ روپے قرض لیا ۔اپنے جواب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ جاتی امرا میں 5خاندان الگ الگ رہتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button