پاسداران نہ ہوتے تو ایران بھی نہ رہتا، سلیمانی کا روحانی کو جواب
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاسداران نہ ہوتے تو ایران بھی نہ رہتا، سلیمانی کا روحانی کو جواب
معیشت میں پاسداران انقلاب کی مداخلت کا مقصد انقلاب کا تحفظ ہے،سربراہ ایرانی فوج
ایرانی پاسداران انقلاب کی قٴْدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہاہے کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاسداران انقلاب کو کمزور کرے یا پھر اسے تنقید کا نشانہ بنائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سلیمانی نے مزید کہا کہ اگر پاسداران انقلاب تنظیم نہ ہوتی تو ملک برباد ہو جاتا۔انہوں نے کہاکہ معیشت میں پاسداران انقلاب کی مدخلت کا مقصد انقلاب کا تحفظ ہے۔
جعفری کے مطابق پاسداران کی اقتصادی سرگرمیاں تعمیرات سے متعلق ہیں اور ان کا مقصد ایران کی معیشت کا دیگر عوامل پر انحصار ختم کرنا اور عسکری طاقت کو مضبوط بنانا ہے تا کہ بدمعاش طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ پاسداران کے سربراہ نے باور کرایا کہ جس ریاست کے پاس بھی ہتھیار نہیں ہوں گے اس کو دشمن کی طرف سے ذلیل اور بے وقعت بنایا جائے گا جس کے بعد وہ خود سے ہتھیار ڈال دے گی۔