ایڈیٹرکاانتخاب

پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوںکی وجہ سےپنجاب میں مشکلات کا سامنا ہے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے باعث پنجاب میں مشکلات کا سامنا ہے، مگر جن حلقوں سے یہ لوگ گئے ہیں وہاں اچھے لوگ موجود ہیں، اقتدار کے لئے اچانک پارٹی تبدیل کرنے والے نہ تو پیپلز پارٹی، عمران خان اور نہ ہی ملک کے لئے مخلص ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے منتخب نمائندے پارٹی کو چھوڑ کر گئے ہیں ان کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے، سینیٹر بابر اعوان کچھ عرصے سے پیپلز پارٹی سے دور تھے وہ نہ تو پارٹی میٹنگ میں اور نہ ہی پروگرام میں شامل ہوتے تھے، مگر سینیٹر شپ کے مزے لیتے رہے اب جب سینٹ کے الیکشن میں 6 ماہ باقی رہ گئے تو استعفیٰ دے دیا۔ فردوس عاشق اعوان 2008ء میں ق لیگ سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئیں، پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں اور پانچ سال وزارت کے مزے لئے جب وفاقی وزیر تھی تو اس وقت ان کو پیپلز پارٹی میں کوئی خرابیاں نظر نہیں آئیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے متعلق عمران خان ماضی میں غلط زبان استعمال کرتے رہے ہیں، جن حلقوں سے یہ لوگ گئے ہیں وہاں پر ہمارے پاس اچھے لوگ موجود ہیں، وہ کامیاب ہوں گے۔ جن لوگوں نے پارٹی چھوڑ کر جانا تھا وہ چلے گئے امید ہے کہ اب کوئی نہیں جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button