پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے والا میں ہوں، پیپلزپارٹی کا کریڈٹ لینے کا دعویٰ سراسر غلط ہے: مخدوم جاوید ہاشمی

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) معروف پاکستانی سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے والا میں ہوں لیکن اس بات کا کریڈٹ پیپلزپارٹی لے رہی ہے جو سراسر غلط ہے‘ عمران خان دھرنے سے پہلے کوئی اور باتیں کرتا تھا اور میری ناراضگی پر اپنا بیان بد ل لیتے تھا ۔
نجی خبر رساں ادارے ’’آئی این پی‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دورا ن پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کارکنان اور حکمران اراکین کے درمیان ہونیوالی ہنگامہ آرائی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بزرگ سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو ہوا قابل افسوس ہو ا ہے، دونوں پارٹیوں میں سے کسی نے بھی پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال نہیں رکھا جبکہ ہنگامے میں ملوث رہنماوں کیخلاف تحقیقات کی جانی چاہیے اور ہر قیمت پر انہیں سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے سے پہلے کوئی اور باتیں کرتا تھا اور میری ناراضگی پر اپنا بیان بد ل لیتا تھا۔