رنگ برنگ

پائلٹس میاں بیوی کی مسافر جہاز اڑاتے ہوئے لڑائی

نئی دہلی (نیوز ای او سی آن لائن )بھارتی سول ایوی ایشن نے جیٹ ایئر لائنز کے دو پائلٹس کو دوران پرواز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے الزا م میں آپریشن سے روک دیا ہے اور تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیٹ ایئر ویز کے طیارے 777 بوئنگ نے برطانیہ سے بھارتی شہر ممبئی کیلئے پرواز بھری جس میں جہاز کے عملے کے علاوہ 324 مسافر سوار تھے جو کہ برطانیہ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے روانہ ہوئی ۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ دونوں پائلٹس میاں بیوی تھے اور دوران پرواز ان کے درمیان کاک پٹ میں لڑائی ہو گئی اور کمانڈر نے خاتون ساتھی پائلٹ کے منہ پر تمانچہ دے مارا ,وہ روتی ہوئی کاک پٹ سے باہر آ گئی .جب خاتون پائلٹ کاک پٹ چھوڑ کر باہر آ گئی تو جہاز کے عملے نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی اور واپس کاک پٹ میں جانے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں،اسی دورا ن دوسرا پائلٹ مائیک پر اپنی ساتھی پائلٹ کو کاک پٹ میں آنے کیلئے کہتا رہا اس کے واپس نہ آنے پر پائلٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کاک پٹ کو خالی چھوڑ کر خود بھی اسے منانے کیلئے باہر آ گیا ۔ ساتھی پائلٹ واپس کاک پٹ میں چلی گئی لیکن اس کے بعد پھر کاک پٹ میں دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی اور ساتھی پائلٹ پھر سے باہر آ گئی لیکن اس بار دونوں کی لڑائی کے باعث جہاز کا عملہ شدید خوفزدہ ہو گیا ۔
عملے نے ساتھی پائلٹ سے درخواست کی وہ واپس جائیں اور جہاز کو منزل پر بحفاظت پہنچائیں جس کے بعد دونوں پائلٹس نے بحفاظت جہاز کو ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا ۔اس واقعے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے دونوں پائلٹس نے ساتھی پائلٹ کا لائسنس کینسل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button