ٹی 20 ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری

دبئی (نیوز وی او سی آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم دوسرے جبکہ انگلینڈ 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلا گیا، پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے، بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بولرز میں عمران طاہر سر فہرست ہیں، آل رائونڈرز میں گلین میکسویل کا پہلا نمبر ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود لیکن اس کے اور کیویز کے درمیان 5 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے، ویسٹ انڈین ٹیم کا تیسرا جبکہ انگلش ٹیم تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر چلی گئی۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے، فنچ دوسرے، میکسویل تیسرے، ولیمسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں، روٹ 2 درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے، بٹلر 2 درجے بہتری کے ساتھ 18 ویں، سریش رائنا 5 درجے ترقی پاکر 24ویں اور دھونی 7 درجے ترقی کے ساتھ 38ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹی 20 کے بہترین بولرز میں عمران طاہر پہلے، بمرا دوسرے، بدری تیسرے، عماد وسیم چوتھے اور عادل راشد پانچویں نمبر پر موجود ہیں، شکیب ایک درجے بہتری کے ساتھ دسویں نمبر پر آ گئے، کائل ایبٹ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، آل رانڈرز میں میکسویل سرفہرست ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں