شوبز

ٹی وی ڈرامہ میری پہنچان ہے میں ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں

لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ میری پہنچان ہے میں ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں کیونکہ میں آج جس مقام پر کھڑی ہوں اس کی بڑی وجہ ٹی وی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر کا کہناتھا کہ فروغ ادب سے وابستہ افراد معاشرے کا فخر ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ادب کے بنا نامکمل اور ادھوررا ہے ،میری ذاتی رائے ہے کہ دور حاضر میں کتاب بہترین دوست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین اور معیاری کتابیں زندگی گزارنے کیلئے راستے کا تعین کرتی ہیں ، بدقسمتی سے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی وجہ سے کتابوں اور ادب سے پاکستانی قوم کا تعلق کم ہوتا جارہا ہے ہمیں اپنے بچوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ کتاب سے دوستی کریں کیونکہ کتاب بہترین دوست ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button