پاکستان

ٹی وی چینلز کو غلط خبریں نشر کرنے پر پیمرا کی تنبیہ

اسلام آباد 14 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو بھارت اور چینی سرحد پر انڈین فوجیوں کے مرنے کی جعلی خبریں نشر کرنے پر احتیاط اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
پیمرا کے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کی خبریں نشر کرنا پیمرا آرڈنینس 2002 (ترمیمی ایکٹ 2007) اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق پر پابندی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے اور سوشل میڈیا سے اٹھائی گئی غلط خبروں کو نشر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خبروں کی اشاعت میں بنیادی پیشہ وارانہ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔
پیمرا کا کہنا تھا کہ ان ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button