ایڈیٹرکاانتخاب
ٹیکس دینے والے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناہےکہ چینی پر 19رروپے فی کلو، تیل اور فون کارڈز پر تقریباً 40 فیصد ٹیکس دینے والے عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔
انہوں نے گزشتہ روز پیش کیے گئے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ حکومت نےنہیں بتایا کہ 500 ارب روپے کے گردشی قرضے کیسے ادا کرے گی، یہ بھی نہیں بتایا کہ ایک کھرب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سےمسترد ہونے کے باوجود ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بجٹ کاحصہ بنایا گیا، چوروں کو ایمنسٹی دیتے وقت عام شہریوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا۔