لاہور( نیوزوی او سی ) ٹکٹوں کی تقسیم ،ن لیگ کا پہلی بار جمہوری طریقہ،پارلیمانی بوڑڈ کا 86گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے آمدہ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پہلی بار جمہوری طریقہ اپنایا اور میرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم کی ہے ۔ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 86گھنٹوں تک جاری رہا۔اس حوالے سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پارلیمانی بورڈ نے 4 سے 11 جون میں 86 گھنٹوں کا اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں ہر امیدوار کا انٹرویو کیا گیا تا کہ انتخابی ٹکٹ دینے کے عمل میں جمہوری تقاضے اور شفافیت برقرار رہے، دوسری جانب لوگ ہماری کارکردگی دیکھ سکتے ہیں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے 12 ماہ قبل انتقال کرجانے والے شخص کو ٹکٹ تفویض کیا جبکہ ہماری پارٹی نے خواتین کو ٹکٹ دیئے۔شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹ کے ہزاروں امیدواروں کا انٹرویو کیا اور پارٹی کی نظر میں سب برابر ہیں، پارلیمانی بورڈ کسی فرد واحد کو اہمیت نہیں دیتی، میں خود بھی ٹکٹ لینے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو کر انٹرویو دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے پاکستان میں جمہوری اقدار کو مضبوط کیا اور پارلیمانی بورڈ نے ہر امیدوار کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا تاکہ وہ اپنی قابلیت، سیاسی جدوجہد اور عوامی سروس سے متعلق بات کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ میں خود انٹرویو کے لیے پش ہوا تاکہ میری قابلیت کا جائزہ لیا جا سکے، ہر امیدوار کی جانب سے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرانا ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔
With News Voice of Canada
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close