ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مغربی تہوار’’ہالووین‘‘کے لیے سپر مین کا روپ اپنایا
ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مغربی تہوار’’ہالووین‘‘کے لیے اپنایا گیا’’سپر مین‘‘کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
45 سالہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈواپنی بہترین پالیسیوں کے علاوہ اپنی پرکشش شخصیت کے باعث بھی دنیا بھر میں بےانتہا مقبول ہیں۔ خصوصاً پاکستان میں جسٹن ٹروڈو کو بہت پسند کیا جاتا ہے کیونکہ وہ کینیڈاسمیت پوری دنیا میں مقیم مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ملسمانوں کے مختلف تہواروں پرمبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتے۔
حال ہی میں ٹروڈو مغربی تہوار’’ہالووین‘‘کے لیے ’’سپرمین‘‘کا انداز اپنا کرایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ کینیڈین وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں منعقد ہالووین کی تقریب میں مشہورسپرہیرو’’سپرمین‘‘کی طرح اندازاپناکر سب کو حیران کردیا۔
تقریب میں پہلے تو ٹروڈو سپر مین کی شخصیت کے ایک اورروپ کلارک کینٹ کی طرح حلیہ بنا کرآئے ان کا ہیئراسٹائل اور چشمہ پہننے کا انداز بالکل کلارک کینٹ کی طرح تھا. تاہم جب انہوں نے بالکل سپرمین کے انداز میں اپنی شرٹ کھول کرسپرمین کا مخصوص نشان دکھایا تو وہاں موجود تمام لوگوں پرخوشگوار حیرت طاری ہوگئی۔ تقریب میں شامل بچے بھی ہالووین کی مناسبت سے مختلف روپ میں نظرآئے۔ ٹروڈو نے ٹوئٹر پر بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ’’سپرہالووین‘‘ہے۔