کھیل
ٹورنٹو میں عوام کے لیے آئس اسکیٹنگ ٹریل کھول دیا گیا
دنیا بھر میں سیزن کی پہلی برفباری اور اس سے جڑے کھیل عوام کی دلچسپی کا مرکز بن جاتے ہیں اور اسی لیے گزشتہ د نوں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گارڈینر ایکسپریس وے کے نیچے عوام کے لیے فری آئس اسکیٹنگ رِنک کھول دیا گیا۔
بینٹ وے اسکیٹ ٹریل کے افتتاح کے موقع پر بچوں اور بڑوں نے جی بھر کر برف پر اسکیٹنگ کی اور خوب انجوائے کیا۔
دوسو بیس میٹر طویل اس آئس ٹریک کو ایک طویل برج کے نیچے تیار کیا گیا ہے اور مستقبل میں اس میں مزید توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔