انٹرنیشنل
ٹوئٹر نے اکاؤنٹس بند کرنے کی پاکستانی درخواست مسترد کردی
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق ایک سال کے دوران دنیا بھر میں 6 لاکھ اکاؤنٹس بند کرچکے ہیں،اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواستیں زیادہ تر ان معاملات سے متعلق ہوتی ہیں جو ان ملکوں میں غیرقانونی ہوں۔
ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں زیادہ تر درخواستیں حکومتوں، سیکیورٹی ایجنسیوں یا اداروں سے ملتی ہیں، متاثرہ فریقین کے وکلاء بھی پوسٹیں بند کرنے کی درخواستیں کرتے ہیں۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے مزید کہا کہ ٹوئٹر نے اپنی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اگست 2015ء سے دسمبر 2016ءتک 6لاکھ 36ہزار اکاؤنٹس بند کیے گئے، ٹوئٹر تشدد اور انتہاپسندی کو روکنے کے لیے سرگرم ہے۔