ٹنل فارمنگ :کم پانی سے بے موسمی سبزیوں کی کاشت،پیداوار دگنی۔چیف ایگریکلچر آفیسر/ڈی اے (ایکسٹینشن) گوجرانوالہ ڈوثرن ڈاکٹر شکیل احمد

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
گوجرانوالہ 15جنوری
(نیوز وائس اف کینیڈا اردو پاکستان بیورو)
چیف ایگریکلچر آفیسر/ڈی اے (ایکسٹینشن) گوجرانوالہ ڈوثرن ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ ٹنل فارمنگ :کم پانی سے بے موسمی سبزیوں کی کاشت،پیداوار دگنی کی جا سکتی ہے۔اس کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تحصیل اور ضلع گوجرانوالہ کے گاؤں سوئیاں کی یو سی جلال بلگن میں پلاسٹک ٹنل کے کھیلوں میں بوئی جانے والی سبزیوں کے ابتدائی آف سیزن کا دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ ڈویژن شکیل احمد،فارمرز رانا نثار احمد،پروفیسر اللہ دتہ،عادش نثار،تنویر ہاشمی و دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ٹنل فارمنگ سے کسان اپنی پیداوار دگنی کر سکتے ہیں جبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کرکے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلئے کاشتکاروں ، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر 100فیصد ہدف کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے اجرا کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جا سکے کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ بہترین اور جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں سرمایہ کاری کے جوابی فائدہ کا حصول ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹنل گرمیوں کے موسم میں سردیوں جیسا جبکہ سردیوں کے موسم میں بھی گرمیوں جیسا ماحول پیداکرتی ہے جس کی وجہ سے سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں اور گرمیوں کی سبزیاں سردیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں ۔فارمرز رانا نثار احمد اور پروفیسر اللہ دتہ نے محکمہ زراعت کے افسران کا گاؤں سوئیاں کی یو سی جلال بلگن کے انتخاب پر انکا شکریہ ادا کیا