ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی ہر رکاوٹ ہٹا دی جائیگی : سی ٹی او محمد آصف ظفر چیمہ
ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی ہر رکاوٹ ہٹا دی جائیگی : سی ٹی او محمد آصف ظفر چیمہ
سٹگوی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں: سی او میونسپل کارپوریشن خواجہ عمران صفدر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا)
گوجرانوالہ 15 فروری چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف ظفر چیمہ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ میں نصب خود ساختہ پختہ آئرن پولز ہٹا دیئے گئے جن کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہو رہا تھا اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے بلا تعطل ٹریفک کی روانی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہر قسم کی رکاوٹ کو ہٹا دیا جائیگا ۔ مارکیٹ میں سنگل لین پارکنگ اور ساعت وارڈ ائیورشن کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خواجہ عمران صفدر نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ سمیت دستگیر روڈ اور سیالکوٹ روڈ پر غیر قانونی روڈ ریمپ اوراشتہاری بورڈزہٹانے کیلئے نوٹسز کا اجراء کر دیا گیا ہے اور تجاوزات کیخلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے جبکہ عدم ادائیگی پر دوکانوں اور پلازوں کو سیل کر دیا جائیگا ۔