انٹرنیشنل

ٹرمپ کے بیٹے پر کینسرزدہ بچوں کے عطیات بزنس میں لگانے کا الزام

واشنگٹن(نیوز وی او سی) امریکی جریدے نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک پر عطیات کی رقم والد کے کاروبار میں لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایرک نے چیریٹی گولف ٹورنامنٹس کے 12لاکھ ڈالر کاروبار میں لگائے اور ٹورنامنٹ کیلئے ٹرمپ آرگنائزیشن کے گولف کورس استعمال کیے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرک نے ڈونرز سے کہا تھا کہ گولف کورس اور دیگر اثاثے مفت فراہم کئے گئے ہیں۔ ایرک نے یہ بھی کہا تھا کہ رقم کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button