ٹرمپ کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم
اسلام آباد:(نیوز وی او سی آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا جس میں بالخصوص امریکی صدر کی دھمکی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر غور سمیت ملکی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔