ایڈیٹرکاانتخاب

ٹرمپ کےٹوئٹ کے بعد میکسیکن صدر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے صدر اینرک پینانیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکن صدر اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹ کے بعد میکسیکن صدر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا۔ اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکن سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کے بعد اینرک پینانیٹو امریکا کا دورہ منسوخ کردیں گے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے 4 گھنٹے بعد صدارتی آفس نے دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
of jobs and companies lost. If Mexico is unwilling to pay for the badly needed wall, then it would be better to cancel the upcoming meeting.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 26, 2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اگر میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لئے ادائیگی نہیں کرنا چاہتا تویہ بہتر ہوگا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ کو منسوخ کردیا جائے۔
اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میکسین صدر نے کہا تھا کہ وہ میکسیکو سرحد پر کسی بھی قسم کی دیوار بنانے پر یقین نہیں رکھتا اور اس حوالے سے امریکا کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button