انٹرنیشنل

ٹرمپ کی مصر کو دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنے کی یقین دہانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سےکہا ہے کہ وہ ان کی لیڈر شپ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ امریکا اور مصر دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ کریں گے۔
اوول آفس میں مصری صدر سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی شک شبہ ہے تو وہ یہ بات کھلے عام کہتے ہیں کہ امریکا، صدر السیسی، مصر اور مصر کے عوام کی پشت پر ہے۔
یاد رہے کہ مصری صدر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شدید الزامات عائد کیے جاتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button