انٹرنیشنل

ٹرمپ کی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اور ملینیا ٹرمپ کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسلمان ماہ صیام کے اختتام پر عید الفطر مناتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے لیے محبت اور خوشی کا جذبہ لیے روزمرہ کے معمول پر واپس آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ آج امریکا اور یقین رکھنے والے عوام کی زندگی میں مذہب اہمیت رکھتا ہے
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امن و خیرسگالی کا یہ جذبہ اور عید کی خوشیاں جس نے اِس وقت سب کو سرشار کررکھا ہے، سارا سال دنیا کو اپنے حصار میں لیے رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button