انٹرنیشنل

ٹرمپ کی فتح کے بعد کینیڈین شہریوں نے امریکہ کے خلاف ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جس کی آج سے پہلے کوئی بھی ہمت نہ کرسکتا تھا

اوٹاو (نیوز ڈیسک ) کل تک ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ رہے تھے کہ پناہ گزینوں کو امریکہ سے باہر رکھنے کے لئے سرحد پر ایک دیوار تعمیر کریں گے لیکن امریکی صدارتی الیکشن میں ان کی کامیابی کے بعد بازی پلٹ گئی ہے اور اب امریکہ کے ہمسایہ ممالک کہہ رہے ہیں کہ وہ دیوار تعمیر کریں گے تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے گھبراکر بھاگنے والے امریکی ان کے ممالک میں داخل نہ ہوسکیں۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سوشل میڈیا پر یہ حیرت انگیز مہم زور پکڑگئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کینیڈا کو اپنی سرحد پر دیوار تعمیر کرنی چاہیے۔ امریکی صدارتی انتخابات کا نتیجہ سامنے آتے ہی جب لوگوں کو پتہ چلا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے ہیں تو امریکیوں کی بڑی تعداد نے امریکہ چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اس خواہش کا اظہار کرنے والوں میں عام امریکیوں کے ساتھ امریکی شوبز کی نامور شخصیات بھی شامل تھیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے محض چند گھنٹے بعد کینیڈین امیگریشن کی ویب سائٹ کا رخ کرنے والے امریکیوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی کہ یہ ویب سائٹ کریش کرگئی۔
کینیڈا کے شہریوں کو جب پتہ چلا کہ امریکی شہری کینیڈا کی امیگریشن کے بارے میں دھڑا دھڑ معلومات لے رہے ہیں تو وہ بھی خبردار ہوگئے اور انٹرنیٹ پر ایک مہم شروع ہوگئی جس کا مقصد اپنی حکومت پر زور دینا ہے کہ امریکیوںکو کینیڈا میں گھسنے نہ دیا جائے، اور اس مقصد کے لئے ایک بڑی سرحدی دیوار تعمیر کردی جائے تو بہتر ہے۔ کینیڈا کے شہریوں نے انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر پوسٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے جن میں کینیڈا کی جنوبی سرحد پر دیوار کی تعمیر دکھائی گئی ہے تاکہ امریکیوں کا راستہ روکا جاسکے۔ کل تک دیوار کی باتیں کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو آج شرمندگی کا سامنا ہے کہ ہمسایہ ممالک ان کے برسراقتدار آنے پر خوفزدہ ہیں اور دیوار تعمیر کرنے کی بات کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button