انٹرنیشنل

ٹرمپ کی دھمکی ،چین کا امریکا کو کرارا جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں چین نے بھی امریکا کو خبردار کردیا، چین کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی جنگ کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔
چینی وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ اگر امریکا تجارتی تحفظ اور یک طرفہ تجارت پر بضد رہا، تو چین بھی تجارتی جنگ کو آخر تک لے کر جائے گا اور اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز ماسکو میں بیان دیا تھا کہ امریکا نے چین کو تجارتی پابندی کے اہداف کے لیے منتخب کرنے پر غلطی کی جبکہ امریکی صدر نے چینی مصنوعات پر مزید 100 ارب ڈالر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتے، نیویارک ریڈیو کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تجارتی جنگ ہارچکا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کےساتھ ٹیرف کےمعاملے پر تھوڑی تکلیف ہوئی، ٹیرف میں اضافے سے مارکیٹ میں اضافہ ہوا اور امریکا مستقبل میں مضبوط ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدرکے ساتھ اچھےتعلقات ہیں اور امیدہے کہ یہ تعلقات تجارتی تنازع پرکام کریں گے۔
ادھر ٹرمپ کے اقتصادی مشیر لیری کڈلو کا کہنا ہے چین کے ساتھ تجارتی تنازع پر آئندہ چند ماہ میں مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
امریکی ٹیلی وژن کو دئیے گئے انٹر ویو میں کڈ لو کا کہنا تھا کہ امریکی تجارتی اقدامات پرچینی ردعمل اطمینان بخش نہیں ،تاہم چین اور امریکا کےدرمیان ہمیشہ گفتگو جاری رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کےساتھ تجارتی مذاکرات اب تک شروع نہیں ہوئےاور تاحال کوئی ٹائم فریم نہیں جبکہ آئندہ چندماہ میں چین سےتجارتی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ چین کے ساتھ تجارت پر تجاویز کی فہرست جمع کرانے کا سوچ رہےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button