انٹرنیشنل

ٹرمپ کیخلاف احتجاجی مارچ،ہلیری کلنٹن خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے میدان میں آگئیں

واشنگٹن(صباح نیوز)سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ تمام درپیش چیلنجزکے باوجود یقین ہے کہ مستقبل خواتین کاہے۔ہمیں آگے بڑھ کربولنے والی مضبوط خواتین کی ضرورت ہے جو بہترمستقبل اور حقوق کے لیے پریشان خواتین کے لیے مثال قائم کریں۔
طویل خاموشی کے بعدہلیری کلنٹن کاامریکی صدارتی انتخاب کے بعد پہلا وڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے۔ انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف احتجاجی مارچ میں شریک خواتین کی حوصلہ افزائی کی ۔خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی کانفرنس کے لیے ہلیری کلنٹن نے وڈیو پیغام میں کہا کہ بلا شبہ خواتین طاقت ور ،قابل اور ہرموقعے کی حق دارہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button