انٹرنیشنل
ٹرمپ کو شام میں مزید رکنے پر راضی کر لیا ہے:فرانسیسی صدر
پیرس(این این آئی)فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو راضی کر لیا ہے کہ وہ شام سے اپنی فوج کو وطن واپس نہ بلائیں اور انھیں شام میں طویل مدت کے لیے تعینات کریں۔
غیرملکی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کا کہناتھا کہ انھوں نے صدر ٹرمپ کو کہا ہے کہ شام پر حملوں کی تعداد محدود رکھیں۔صدر میخواں نے کہا کہ وہ بشمول روس تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل ڈھونڈا جا سکے اور اس سلسلے میں وہ اگلے ماہ روس کے دورے پر جائیں گے۔