انٹرنیشنل

ٹرمپ کا 90 روز کیلئے ٹیرف میں وقفے، چین پر ٹیرف 125 فیصد کرنے کا اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
ٹرمپ کا 90 روز کیلئے ٹیرف میں وقفے، چین پر ٹیرف 125 فیصد کرنے کا اعلان

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 9 اپریل 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے عائد کیے گئے تجارتی ٹیرف میں 90 دن کا وقفہ دینے اور چین پر ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد تک پہنچا دیں گے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ ہفتے عائد کیے گئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ 75 سے زائد ممالک نے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے امریکا سے رابطہ کیا ہے، یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام نہیں اٹھایا۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی، ڈاو جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی آئی، جبکہ نیسڈیک میں 8 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو آیا۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا، اور سونے کی عالمی مارکیٹ میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button