ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر منصوبہ سینٹ میں مسترد

ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر منصوبہ سینٹ میں مسترد

9ری پبلکن ارکان کی مخالفت اوباما پلان کی حمایت کر دی ،پارلیمانی اعتراض ختم کرنے کیلئے 60ووٹ درکار،ٹرمپ پلان کو صرف43ووٹ پڑے

واشنگٹن (نیوز وی او سی ‘این این آئی)امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اوباما کیئر بل ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی پارٹی کے 9 ارکان نے اوباما کیئر کے حق اور ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پلان کی مخالفت میں ووٹ دے دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت ریپبلکن کے پاس 52 ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن پارٹی اور سابق حکمران جماعت ڈیموکریٹس کے 48 ارکان ہیں۔ اوبامہ کیئر بل منسوخ کرنے کیلئے پچاس ووٹ درکار تھے تاہم 9 ریپبلکنز نے بغاوت کردی اور اوباما کیئر کی حمایت کردی جس کی وجہ سے ٹرمپ کا نیا ہیلتھ کیئر پلان مسترد ہوگیا،جس سے ٹرمپ انتظامیہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ بغاوت کرنے والے ریپبلکن ارکان میں سوزان کولنز ، باب کارکر، ٹام کوٹن، لنڈسے گراہم، ڈین ہیلر ، مائیک لی، جیری موران، لیزا مرکووسکی اور رینڈ پال شامل ہیں۔پارلیمانی اعتراض کو دور کرنے کیلئے 60ووٹ درکار تھے تاہم ووٹنگ میں یہ شرح 43-57رہی اگرچہ ان کے اپنے سینیٹ ارکان کی تعداد 52 ہے تاہم 9 ارکان کی مخالفت کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ کو ایک بار پھر خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں