انٹرنیشنل

ٹرمپ کا وکیل خود ان کیخلاف گواہی دیگا،وکیل اسٹورمی

اداکارہ اسٹورمی ڈینیل کے وکیل مائیک ایوانٹی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ گھبرائے ہوئے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ان کے وکیل مائیکل کوہن صدر کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہو ئےانھوں نے کہا ٹرمپ انتظامیہ اور خود صدر جانتے ہیں کہ میں کئی ہفتوں سے کیا بات کررہا ہوں ، صدرٹرمپ کا وکیل مائیکل کوہن مشکل میں ہے، وہ خود ، پھنس چکا ہے اور وہ جلد صدرٹرمپ کے خلاف گواہی دے گا ۔
مائیک ایوانٹی کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے گھر، ہوٹل اور دفترپر ایف بی آئی کی جانب سے چھاپا مارا گیا تھا جہاں سے اہم دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا تھا،ایف بی آئی کے چھاپے میں سب سامنے آچکا ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم میں اسٹورمی ڈینیل کو زباں بندی کے حوالے سے رقم کی ادائیگی پر تحقیقات جاری ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button