انٹرنیشنل

ٹرمپ کا آئرلینڈ کے وزیر اعظم کو فون ، بات چیت روک کر خاتون رپورٹر کی مسکراہٹ کی تعریف ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

نیو یارک (نیوز وی او سی آن لائن ) ٹرمپ پچھلے کئی عرصے سے مختلف سکینڈلز اور تنقیدی خبروں کی زد میں ہیں مگر حیران کن بات یہ ہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد بھی خواتین کیساتھ فلرٹ کرنے کی انکی عادت ختم نہیں ہو سکی ۔ ایسا ہی حیران کن کام انہوں نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم کو فون کال کے دوران کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔
”ڈی این اے “ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئرلینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران انہوں نے فون کال روک کر ایک خاتون رپورٹر کو پاس بلایا اور اس کی مسکراہٹ کی تعریف کر دی ۔
ٹرمپ اپنے دفتر میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو ورادکار سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک نوجوان خاتون رپورٹر کو اپنے پاس بلایا اور پوچھا کہ آپ کس ملک سے ہیں ۔ اس نے بتایا کہ میرا نام کیٹرییونا پیری ہے جو آر ٹی ای نیوآئرلینڈ کیلئے واشنگٹن کی رپورٹراور امریکہ کیلئے بیورو چیف ہے ۔
جس پر امریکی صدر نے کہا کہ ”آپ کی مسکراہٹ بہت پیاری ہے“ ۔ ٹرمپ کے ایسے محبت بھرے الفاظ سن کر رپورٹر مسکراتے ہوئے باہر چلی گئی ۔
امریکی صدر ٹیلی فون پر آئرلینڈ کے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دے رہے تھے ، اس دوران انہوں نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم کو بتایا کہ انکے کمرے میں بہت سے آئرلینڈ کے رپورٹرز بھی موجود ہیں ۔
اس کے بعد ٹرمپ نے پیری کی جانب اشعارہ کیا اور انہیںقریب آنے کو کہا ، جیسے ہی آئرلینڈ کی خاتون رپورٹر ٹرمپ کے قریب آئی تو انہوں نے پوچھا کہ اپکا تعلق کس ملک اور چینل سے ہے ۔پیری کے جواب پر ٹرمپ نے آئرلینڈ کے وزیر اعظم کو فون پر بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس لڑکی کی مسکراہٹ بہت پیاری ہے لہذٰا میں شر ط لگانے کو تیار ہوں کہ یہ آپ کیساتھ اچھا سلوک کرتی ہے“۔

ٹرمپ کی اس حرکت کی ویڈیو بھی دیکھیں۔https://www.youtube.com/watch?v=sh8-VTLOsr4

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button