انٹرنیشنل

ٹرمپ سفارت خانے کےافتتاح کے لیےاسرائیل جائیں گے

امریک صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان ایران جوہرے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے ایک گھنٹے بعد ہوا۔
دونوں رہنمائوں کی جانب سے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے افتتاح پر بھی بات کی گئی۔ سفارتخانے کے افتتاح کے لیے امریکی صدر آئندہ دو ہفتوں میں اسرائیل کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتےہیں ۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ،پومپیو نے کہ ایران کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button