انٹرنیشنل

ٹرمپ افغانستان میں مزید فوج بھیجیں گے، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں مزید فوج بھیجنےکی تیاری کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار نے بتایا کہ پنٹاگان نے پہلے ہی 3ہزار اضافی اہلکار بھیج کر امریکی فوجیوں کی تعداد14ہزار کر دی ہے جبکہ جلد ہزاروں امریکی مشیر افغانستان کی سرحد پر اہلکاروں کی مدد کے لیے بھیجے جائیں گے۔
ذرائع کے بتایا کہ جنرل نکلسن فوجیوں کی تعداد نسبتا کم بڑھائیں گے، بمباری زیادہ کی جائے گی تاہم 2018میں افغانستان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب امریکی جنرل نکلسن کا کہنا ہے کہ ایک ہزار مشیر پہلے سے ہی افغانستان میں موجود ہیں جبکہ سال نو پر اس تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوگا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button