ُاکستان میں صحافیوں کی مقتدر تنظیمیں آج منگل سے اسلام اباد مین شروع۔ گوجرانوالہ سے ملک توسیف کاشمیری صدر جی یو جے وفد کے ساتھ شرکت کئے لیے موجود
اسلام آباد ۔ 23 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پاکستان میں صحافیوں کی مقتدر تنظیم آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائیز کنفڈریشن اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پر مشتمل اعلی اختیاراتی ادارے دوسالہ مندوبین کنونشن ( پی ڈی سی ) ا?ج منگل سے اسلام اباد مین شروع ہورہا ہے۔ جو 25مئی بروز جمعرات تک جاری رہے گا۔ ۔ کنونشن مین ایپنک کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ جو دوسال کیلئے ہوگا۔ ایپنک کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید اکرام بخاری اور پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم کی ہدایت پر کنونش میں شرکت کے لیے کوئتہ ، کراچی اور پشاور سمیت ملک سے سنئیر صحافیوں اور صحافتی ٹریڈ یونینز کے عہدیداران اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ کنونشن کے دوران ملک میں آزادی صحافت ، جمہوریت کے استحکام ۔ میڈیا ورکز کے معاشی حالات اور میڈیا اداروں میں قانون شکن سرگرمیوں کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ کنونش کے مختلف سیشن میں ممتاز سیاسی راہنما پارٹی قائدین اور سول سو سائٹی کی شخصیات خطاب کریں گے۔ 25 مئی کو کنوشن کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایپنک کی نو منتخب مرکزی قیادت اور پی ایف یو جے کے قائدین اہم اعلانات کریں گے۔اس جلسہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب وفاقی وزیر ہاوسنگ ایند تعمیرات اکرم خان درانی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔