کھیل

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ آج سے انگلینڈ میں شروع

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وومن کرکٹ ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ عالمی ٹرافی کیلئے انگلینڈ میں جنگ ہو گی۔ پاکستان سمیت آٹھ ممالک مقابلے میں شریک ہوں گے۔ تمام مقابلے راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنلز کھیلیں گی۔ افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا سری لنکا سے مقابلہ ہو گا۔ میزبان انگلش ٹیم بھارت سے ٹکرائے گی۔ گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز اتوار کو کریں گی جہاں ثناء میر الیون کا جنوبی افریقہ سے جوڑ پڑے گا۔ گیارہویں وومن عالمی کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button