کھیل
ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے سکواڈ میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد، عمراکمل، محمدرضوان، محمدنواز، عماد وسیم، یاسر شاہ، راحت علی، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اورسہیل خان، اسد شفیق، شرجیل خان، بابراعظم اور شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز 30 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔