وکیل کے بیٹے کو سزا نہیں ہوسکتی ، ملزم کی رہائی سے ثابت ہوگیا :خدیجہ صدیقی
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)خنجرکے 23وار کرکے زخمی کی جانے والی طالبہ خدیجہ صدیقی نے ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے رہائی پر کہا ہے کہ یہ بات سچ ثابت ہوگئی کے ملزم وکیل کا بیٹا ہے اور اس کوسزا نہیں ہو سکتی۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی بتایا کہ سیشن کورٹ میں جج نے میرے زخم دیکھے تھے اور اس کے بعد ملزم کو سزا دی گئی لیکن جب کیس ہائی کورٹ میں آیاتو مجھے امید سے کہ ہائیکورٹ میں اس سزا کو بڑھایا جائے گا لیکن جب فیصلہ آیا تو بڑی حیرانی ہوئی کہ ثابت کردیا گیا ہے کہ وکیل کے بیٹے کوسزا ءنہیں ہو سکتی ، میں اپنا کیس لیکر سپریم کورٹ میں جاﺅں گی کیونکہ انصاف تو آخر کار عدالت سے ہی ملنا ہے ، میرے جسم پر23زخموں کے نشانات اب بھی ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ سزاءکیسے ختم کردی گئی اوراب وہ ملزم جس کا باپ وکیل ہے وہ دندناتا پھرے گا کہ میرا باپ وکیل ہے اور کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔