پاکستان

وکیل نے ملک بنایا ،وکلا نے اسے بچایا ، افتخار چوہدری

جسٹس پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمدچوہدری نے کہاہے کہ عوام کا خون چوس کر یہ حکمران بیرون ملک جائیدادیں بناتے ہیں آئندہ الیکشن کیلئے وہی لوگ صف بندیاں کررہے ہیں جنہوں نے ملک کابیٹرہ غرق کیاہے۔
حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کہ اگر مل کر ہم سب نے بدعنوانوں کاراستہ بند نہ کیا تو ملک ہمیشہ بحران کا شکار رہے گا، سابق وزیر اعظم نواز شریف پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مہم قابل مذمت ہے ۔
افتخار چوہدری کاکہناتھاکہ ملک وکیل نے بنایا تھا وکلا نے ہی اسے بچایاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button