پاکستان

وکلاء کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روکنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر وکلاء پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے نیب مقدمات میں شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر ہونے والی ہنگامی آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے پولیس کے ہاتھوں وکلاء پر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔
احتساب عدالت نے وکلاء کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روکنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ نیب کورٹ نے ایس ایس پی جمیل ہاشمی اور ڈی ایس پی ادریس راٹھور کے خلاف انکوائری کرنے کے بھی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وکلا کو ناکے پر روکنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button