پاکستان
وکلاءکے گروپ منظم ہیں، طاقت کے استعمال سے ہٹانا ٹھیک نہیں،رانا ثنا اللہ
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وکلاءکو طاقت کے استعمال سے ہٹانا ٹھیک نہیں، وکلاءکے گروپ منظم ہیں ان کیخلاف کارروائی آسان نہیں ،نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وکلاکاتنازع ایک ماہ سے چل رہاہے ، حکومت نے معاملے کے پرامن حل کی کوشش کی لیکن معاملہ افہام وتفہیم سے حل نہیں ہوا،ہم وکلا کو اس بات پر قائل کر رہے ہیں کہ طاقت کا استعمال نہ کیا جائے ،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ابھی تو حکم جاری ہواہے گرفتاری عمل میں نہیں آئی،اگر گرفتاری ہوئی تو پھر وکلا کیاکریں گے ۔