ایڈیٹرکاانتخاب

ووٹ کو عزت دو کا مطلب لوگوں کو بنیادی حقوق دینا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔
پانی کی کمی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنے ادوار میں کچھ نہیں کیا ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کا پانی ہم منرلز کے ساتھ سمندر میں ضائع کر رہے ہیں ، پانی کے مسئلے پر بلی کی طرح آنکھیں بند نہیں کرسکتے ، ہمیں عملی طور پر کچھ کرنا ہوگا، دل کرتا ہے ڈیم بنانے اور ملک کا قرضہ اتارنے کیلئے چولہ پہن کر جاﺅں اور چندہ مانگوں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید کمی پیدا ہونے کا خطرہ ہے ، اسی خطرے کے باعث سوشل میڈیا پر کالا باغ سمیت دیگر ڈیمز کے حق میں زبردست مہم چل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مہم کے نتیجے میں ہی چیف جسٹس نے ملک میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button