انٹرنیشنل

ونی پیگ (کینیڈا)کا بنک ڈکیت گرفتار

کینیڈا کے صوبہ منی توبا کے شہر ونی پیگ میں یکے بعد دیگرے بنک ڈکیتی کی تین وارداتوں کے شبہ میں ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلی دونوں بنک ڈکیتیوں میں ملزم نے بنک میں داخل ہو کر اپنے آپ کو مسلح ظاہر کیا اور رقم کا مطالبہ کیا۔ پہلی ڈکیتی 16 دسمبر کو 500 سارجنٹ ایوی نیو کے بنک میں ہوئی۔ دوسری ڈکیتی 30 دسمبر کو 600 آسبورن سٹریٹ میں اور پھر دوبارہ 14 فروری کو ہوئی۔ مشتبہ شخص کو جمعہ کے روز حراست میں لیا گیا۔ اس پر مسلح ڈکیتی ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہتھیاروں سے حملہ آور ہونے کے ایک درجن سے بھی زیادہ الزامات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button