پاکستان
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان کی آئل اینڈ گیس نمائش پر میڈیا سے بات چیت
سولر پاور، انرجی کا کامیاب متبادل ذریعہ ہے اس سال نومبر کے بعد لوڈ شیڈنگ ملک سے ختم ہوجائے گی بجلی سیاست نہیں یہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تھا تیل کی عالمی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا ہےتیل کی قیمت 45 سے 60 ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع ہےپاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں سرکلرڈیٹ کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں پٹرول اور ڈیزل میں مٹی کے تیل ملانے کی شکایت موصول ہوئی تھیں مٹی کے تیل میں مارکر ملایا جائے گا تاکہ ملاوٹ کی شناخت کی جاسکے،