پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے میں زخمی

نارووال(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی سلاخوں کے پیچھے قید تصویر سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کے بعدوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر عابد نامی شخص نے فائر کرکے ا ن کو زخمی کردیا تھا ،اب تک کی اطلاعات کے مطابق گو لی ان کے کندھے پر لگی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابتدائی علاج کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا جارہاہے ۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ملزم کا پورانام عابد حسین ہے جس کی عمر22برس کے قریب ہے جبکہ اس کا تعلق کنجروڑ تحصیل شکر گڑھ سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو جائے واقعہ سے گرفتار کرلیااور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button