پاکستان
وفاقی حکومت کا فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار روکنے کا حکم
اسلام آباد 4 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ملک بھر میں 8سے10گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا امکان
وفاقی حکومت نے فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار روکنے کا حکم دیدیا، ملک بھر میں 8سی10گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا امکان پیدا ہو گیا۔ جمعہ کیر وز وفاقی حکومت نے فرنس آئل پر چلنیو الے پاور پلانٹس کی بندش کا حکم دیا، فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کی بندش سی5ہزار400میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی، فرنس آئل پر چلنیو الے پاور پلانٹس کی بندش سے قصور اور گرد ، گکو منڈی، وہاڑی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ جبکہ اوکارہ اور گردو نواح میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ بجلی کی فراہمی رکنے سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔۔