پاکستان
وفاقی بجٹ2017-18 میں پاک فوج کے جوانوں کی تنخواہوں مجموعی طور پر 20فیصداضافہ
اسلام آباد 26 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وفاقی بجٹ2017-18 میں پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی تنخواہوں مجموعی طور پر 20فیصد بڑھا دی گئی ۔ جمعہ کو پیش کئے گئے وفاقی بجٹ2017-18میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا گیا لیکن بجٹ میں زیادہ فائدہ فوج کو ہوا ۔ فوجیوں کی تنخواہوں میں سرکاری طور پر10فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ 10فیصد دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر مراعات کی صورت میں دیا جائے گا جس کے بعد مجموعی طور پر فوجیوں کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ ہوگا ۔