وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں لیکن میئر کراچی نے کام نہ کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے:مراد علی شاہ
کراچی(نیوز وی او سی آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں میں میئر کراچی نے ہاتھ اٹھا لیا تھا، سعدی ٹاو¿ن اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں پر کس نے آبادی بنائی سب کو پتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پانچ وزراءسمیت کراچی چیمبر آف کامرس پہنچے۔ صنعتکاروں کے شکوے سننے کے بعد کہنے لگے میئر کراچی کو وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں لیکن انہوں نے کام نہ کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے، کے ایم سی کے سارے کام صوبائی حکومت کر رہی ہے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے جو علاقے ڈوبے وہ ماضی میں پانی کی قدرتی گزرگاہوں پر بنائے گئے تھے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عائشہ باوانی کالج کا مسئلہ عدالتوں کے رویئے کے باعث الجھا، عدالتیں ہمارا موقف سننے کے لئے تیار نہیں، کچھ لوگوں نے نجی طور پر عدالت سے کالج کھلوانے کی درخواست کی ہے، عدالت نے کالج کھلوانے کا کہہ دیا ہے، کورٹ آرڈر ملتے ہی کالج کھلوا دینگے۔
وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے لئے دس ارب روپے کے پرا جیکٹس تجویز کئے تھے جس میں سے ساڑھے سات ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔