وزیر داخلہ کا نام آنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا اس لیے روکا گیا ، رینجرز
اسلام آباد 3 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر داخلہ احسن اقبال کو احتساب عدالت میں داخلے سے روکے جانے پر رینجرز نے اپنی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام عدالت آنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا اس لیے انکو عدالت میں داخلے سے روکا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیر داخلہ احسن اقبال اور دیگر وفاقی وزراء کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔
جس پر وزیر داخلہ برہم ہو گئے اور انہوں نے رینجرز کے انچارج برگیڈئیر کو طلب کر لیا لیکن برگیڈئیر حاضر نہیں ہوئے ۔وزیر داخلہ نے اس واقعہ پر رینجرز سے رپورٹ طلب کر لی ۔رینجرز حکام نے اس واقعہ پر رپورٹ تیار کروا کے وزیر داخلہ کو بھجوا دی ۔رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کا نام عدالت آنے والوں میں شامل نہیں تھا ۔صرف ان لوگوں کو عدالت جانے دیا گیا جن کے نام فہرست میں شامل تھے ۔نوجوانوں نے ہدایات کی پابندی کی ،کسی کو غیر ضروری طور پر نہیں روکا گیا ۔