پنجابشہر شہر

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی کامونکے میں ٹی ایچ کیو کا افتتاح اور میڈیا ٹاک

رپوٹ بشیر باجوہ
کامونکے/گوجرانوالہ:

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے ضلعی و تحصیل ہسپتالوں کی تعمیر نو اور نئے شعبہ جات کے قیام کے لئے حکومت پنجاب نے گذشتہ تین سالوں میں تزئین و آرائش اور نئے شعبہ جات کے قیام کی بدولت شعبہ صحت میں انقلاب برپا کر دیا گیا ہے
پنجاب کے 100 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایک مربوط پروگرام کے تحت انہیں سٹیٹ آف دی آرٹ صحت عامہ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ امسال 6۔ ارب ر وپے کی اعلی معیار کی ادویات فراہم کی گئیں اور 100 میں سے پہلے فیز میں 15 ہسپتالوں کا چناؤکیاگیا۔ جن میں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی بھی شامل ہے۔ باقی 85 ہسپتالوں میں اللہ تعالی نے 2018 کے الیکشن میں موقع دیا تو اگلے مینڈیٹ میں پہلے سال میں ہی 100 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نئے شعبے قائم کر دیئے جائیں گے۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تجدید نو اور تزئین و آرائش کے کام کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر‘ سیکرٹری صحت علی جان خاں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی محمد اقبال خاں ترجمان حکومت پنجاب محمد احمد خاں‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی‘ کمشنر‘ آر پی او ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ سی پی او اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ نیوز وی او سی کے کنٹری بیورو چیف بشیر باجوہ اور ان کی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی ۔


وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاکہ آج ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ صحت عامہ کی مفت سہولیات کی فراہمی جن میں رینوویشن‘ وارڈز اپ گریڈیشن ‘ ہسپتالوں میں جدید مشینری‘ بہترین کمبلز‘ بیڈز‘ نر سوں اور ڈاکٹر ز کی تعداد میں اضافہ کی بدولت انقلابی تبدیلیاں لائی گئیں اور پنجاب کے ہسپتالوں میں امسال 6 ۔ ارب روپے کی اعلی کوالٹی کی ادویات مہیا کی گئیں جن کی بدولت خادم اعلی ‘ وزراء ‘ بیورو کریٹس اور جوڈیشری کے افسران بھی عام آدمی کی طرح یہی ادویات کھا کر صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ گذشتہ روز بہالپور میں ایک ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے ہسپتال کے جدید کڈنی سنٹر کا افتتا ح کیا۔ اور وہاں پر خون کے عطیات کا شاندار مرکز بھی قائم کیاگیا جس سے عوام لناس صحت کی جدید طبی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں عزیز کراس پر 7 ۔ ارب روپے کی خطیر رقم سے جناح انٹر چینج تعمیر کیاگیا جو کسی عجو بہ سے کم نہیں۔ اس شاندار منصوبہ کی تعمیر سے شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں بہترین سفری سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آج پنجاب میں گرم ترین دن ہے اور سورج سوا نیزے پر ہے اور روزانہ 48 تا 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الحمد اللہ مسلم لیگ ( ن) اربوں کھربوں روپے کی لاگت سے ہزار وں میگا واٹ بجلی پیدا کی‘ پاک چائنہ سی پیک سر مایہ کاری کی بدولت لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ آبی ذخائر میں پانی کی کمی کے باعث اڑھائی ہزار میگا واٹ بجلی کی پیدا وار کم پیدا ہو رہی ہے اس کے باوجود رمضان المبارک میں مقدس مہینہ میں مساجد ‘گھروں ‘ فیکٹریوں‘ ہپستالوں اور سکولوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ ماضی میں بیس ‘ بیس گھنٹے کی بد تریبن لو ڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی الحمد اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پچھلے 5 سالوں میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے نئے منصوبے لگا کر ملک سے اندھیرے ختم کر دیئے ہیں اور اور ہر طرف اجالوں کا دور دورہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے گذشتہ الیکشن میں جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے پی کے میں مائنس 6 میگا واٹ بجلی پیدا نہ کر سکے اور صوبہ سندھ کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی کا دورہ کیا او ر طبی انفارمیشن سنٹر کے دورہ پر فرداً فرداً فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے استفسار کیا۔ وہاں پر بزرگوں‘ خواتین اور بچوں کو صحت کی اعلی طبی سہولیات دیکھ کر مجھے بڑی خو شی ہو ئی ہے اور مریضوں نے مجھے دعائیں دیں۔
میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے اگر آئندہ الیکشن میں مجھے کامیابی سے نوازا تو پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنا د یا جائے گا اور یہ صرف خدمت ‘امانت‘ دیانت اور محنت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ خا ں صاحب جھوٹی سیاست کر رہے ہیں اور مخالفین الیکشن کے عمل میں ایک ماہ کا التواء چاہتی ہے ایسا ہر گز نہیں ہونے دیا جائے گا اور الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے اس میں تاخیر کی کو ئی گنجائش نہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مخالفین کہتے ہیں خادم اعلی پنجاب صرف سڑکیں اور فلا ئی اوور بناتے ہیں انہیں تعلیم وصحت کے ساتھ کیا غرض۔ انہو ں نے کہا کہ فی الفور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ آئندہ پانچ سالوں میں ان منصوبوں کو مکمل کرکے پاکستان کو ہندوستان سے آگے لے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کی کمپین کرنی ہے جھوٹ ‘تہمت اور الزام تراشی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آج بھی جھوٹ اور یوٹرن کی سیاست کر رہے ہیں پچھے پانچ سالوں کے دوران سندھ اور خیبر پختونخواہ کی کارکردگی صفر رہی۔ انتشار سے پاک سیاست کر کے ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ پاکستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں گذشتہ پانچ سالو ں کے دوران ملک سے دہشت گردی ‘ بد ترین لو ڈ شیڈنگ اور اس طرح کے کئی مسائل کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دوبارہ موقع ملا تو کراچی اور کے پی کے کو لاہور جیسا ترقی یافتہ شہر بنا دیں گے۔


https://youtu.be/NeWPJNFZ61s

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button